0
Monday 11 May 2020 02:32

لاک ڈاؤن سے متاثرین کی مدد اور ازسرنو بحالی کی ضرورت ہے، حکومتیں کردار ادا کریں، عامر خان

لاک ڈاؤن سے متاثرین کی مدد اور ازسرنو بحالی کی ضرورت ہے، حکومتیں کردار ادا کریں، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرین کی مدد اور ازسرنو بحالی کی ضرورت ہے، اس سلسلہ میں حکومتیں اپنا کردار ادا کریں، مزید یہ کہ اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو انسانی المیہ جنم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عامر خان نے رکن رابطہ کمیٹی و چیئرمین ضلع غربی اظہار احمد خان، اراکین سندھ اسمبلی علی خورشید، عدیل شہزاد اور صداقت علی کے ہمراہ قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن میں تحفہ افطار مہم کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن نے تحفہ افطار مہم شروع کی ہے، یہ اس کاوش کا تسلسل ہے جس کے تحت قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کے کارکنان نے عارضی کچن قائم کرکے سینکڑوں متاثرین کو کھانا انکی دہلیز پر فراہم کیا اور اب رمضان المبارک میں سینکڑوں خاندانوں تک افطار پہنچانے کا کام ہو رہا ہے جو قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر متاثرین لاک ڈاؤن کی دہلیز تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد راشن بیگ فراہم کئے، بالکل اسی طرح حیدرآباد اور اندرون سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں راشن تقسیم کئے، اب تحفہ افطار مہم بھی پورے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں جاری ہے، کوشش اس بات کی ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے ناکہ سیاست کی جائے، خدمت خلق فاؤنڈیشن نے خون کے امراض سے متاثرہ بچوں کیلئے بھی حسینی بلڈ بینک، محمدی بلڈ بینک اور انڈس اسپتال کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگائے، ہمارے پاس وسائل کی کمی کا سامنا ہے، اس کے باوجود ہم اپنی استطاعت کے مطابق متاثرین کی خدمت کررہے ہیں اور اپنے ماضی کی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش