QR CodeQR Code

کورونا وائرس بحران، اوباما کی ٹرمپ پر تنقید

11 May 2020 10:04

بارک اوباما نے کورونا وائرس پر امریکی ردعمل کو تباہ کن قرار دے دیا جبکہ امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ساڑھے پندرہ سو ہلاکتیں اور 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے بحران پر سابق امریکی صدر بارک اوباما نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔ بارک اوباما نے کورونا وائرس پر امریکی ردعمل کو تباہ کن قرار دے دیا جبکہ امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ساڑھے پندرہ سو ہلاکتیں اور 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی بھی قرنطینہ منتقل ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی 14 دن گھر پر رہ کر کام کریں گے وہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں اپنے دفتر بھی جائیں گے لیکن صرف تب جب وہاں کوئی اور نہ ہو اس کے علاوہ ان کی روزانہ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ اموات کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 861900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861900/کورونا-وائرس-بحران-اوباما-کی-ٹرمپ-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org