0
Monday 11 May 2020 10:37

آزاد کشمیر میں کورونا سے پہلی ہلاکت

آزاد کشمیر میں کورونا سے پہلی ہلاکت
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔ ترجمان آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے مطابق 85 سال کے مریض کو 8 مئی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے مزید بتایا کہ مریض کو کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 ہوگئی ہے، جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار 62 ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش