QR CodeQR Code

امریکا سے PIA کی پہلی خصوصی ریلیف پرواز آج اسلام آباد پہنچے گی

11 May 2020 10:44

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے سلسلے میں خصوصی اسکریننگ کی جائے گی اور طبی معائنے کے بعد انہیں کم از کم 48 گھنٹے کے لیے آئسولیشن سینٹر منتقل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی پہلی خصوصی ریلیف پرواز آج شام 4 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8722 امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے 200 پاکستانی مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات آٹھ بجکر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی یہ پرواز مسلسل 13 گھنٹے سے زائد وقت کا سفر کرتے ہوئے پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 5 بجے براہ راست پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔ پی آئی اے نے امریکا سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی اجازت حاصل کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید اپنی ٹیم کے ہمراہ خود واشنگٹن ائیرپورٹ پر موجود رہے اور پاکستانی مسافروں کو رخصت کیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے سلسلے میں خصوصی اسکریننگ کی جائے گی اور طبی معائنے کے بعد انہیں کم از کم 48 گھنٹے کے لیے آئسولیشن سینٹر منتقل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 861914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861914/امریکا-سے-pia-کی-پہلی-خصوصی-ریلیف-پرواز-ا-ج-اسلام-ا-باد-پہنچے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org