QR CodeQR Code

پشاور میں بارودی مواد کا دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

11 May 2020 11:49

ہسپتال ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، اعلٰی حکام اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موقع پر پہنچے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کئے، جس سے بارودی مواد کی تصدیق ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سڑک کنارے ہونے والے دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں واقع گنجان آباد تجارتی علاقے اشرف روڈ میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے رکھا گیا دیسی ساختہ بارودی مواد سے زور دار پھٹ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے سے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ترجمان ہسپتال کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اعلٰی حکام اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موقع پر پہنچے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کئے، جس سے بارودی مواد کی تصدیق ہوئی۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آج اشرف روڈ پر خریداروں کا غیر معمولی رش تھا۔


خبر کا کوڈ: 861929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861929/پشاور-میں-بارودی-مواد-کا-دھماکہ-2-پولیس-اہلکاروں-سمیت-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org