QR CodeQR Code

اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنیوالے رسک پر ہونگے، فواد چوہدری

11 May 2020 11:54

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ میں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار افراد رسک پر ہوں گے، میں تو آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں، مگر اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیردانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلا کر ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا ہے، جبکہ یہاں تو ایم این ایز کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے عملے میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار افراد رسک پر ہوں گے، میں صرف آج ہی نہیں، آئندہ اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 861930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861930/اسمبلی-اجلاس-میں-شرکت-کرنیوالے-رسک-پر-ہونگے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org