QR CodeQR Code

بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

11 May 2020 12:13

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کے لیے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب ان کا کورونا وائرس کا فوری ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک دنیا بھر کے مختلف ممالک سے 20 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ معید یوسف نے کہا کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے افراد میں سے جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آئے اور اگر صوبائی حکومت انہیں گھر میں آئسولیٹ کرنا ٹھیک سمجھے تو انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہیں گھر میں قرنطینہ نہیں کیا جا سکتا انہیں حکومت کی جانب سے قرنطینہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 861933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861933/بیرون-ملک-سے-آئے-پاکستانیوں-کیلئے-48-گھنٹے-قرنطینہ-کی-شرط-ختم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org