0
Monday 11 May 2020 12:19

وفاق المدارس الشیعہ نے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا

وفاق المدارس الشیعہ نے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد 3 کلوگرام گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔ جس کی اوسط قیمت تقریباً 120 روپے بنتی ہے، جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلوگرام چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا  کریں گے، جو کہ اوسط قیمت تقریباً 450 روپے بنتی ہے۔ واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ زکوٰۃ فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے، جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو، جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کرسکے، جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں، جو زکوٰۃ کے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش