0
Monday 11 May 2020 13:10

خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا

خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کو آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ صحت نے نئے کاروبار شروع کرنے اور بلدیاتی نظام پر خصوصی توجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کو وفاق کی جانب سے بجلی منافع کی مد میں ادائیگی نہ ہونے پر بجٹ خسارے کا ہوسکتا ہے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے بجٹ سے متعلق مشکلات کی تصدیق کر دی۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق کے ذمہ بقایاجات پر وزیراعظم عمران خان سے بات ہوگی، ہمیں اگر خسارے کا بجٹ بھی پیش کرنا پڑا تو ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں محصولات کی مد میں کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسوقت کرونا کی شدید لپیٹ میں ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں تمام دکانیں ہفتے میں 4 دن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق محکمہ بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اشیائے خوردونوش کے علاوہ تمام دکانیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق فیصلہ متعلقہ یونین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ 9 مئی بروز ہفتہ سے ملک میں لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فروری کو ملک میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا اور یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا اور یورپ میں وائرس سے ہزاروں اموات ہوئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش