0
Monday 11 May 2020 16:51

پشاور میں بازار کھل گئے، احتیاطی تدابیر پسِ پشت

پشاور میں بازار کھل گئے، احتیاطی تدابیر پسِ پشت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اعلان کے بعد پشاور میں بازار کھل گئے، دن بھر خریداروں کا رش لگا رہتا ہے، عوام اور دکانداروں نے ایس او پیز کے ضابطے ہوا میں اُڑا دیئے، سماجی فاصلے کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا  جا رہا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد خریداروں کا جم غفیر بغیر کسی حفاظتی انتظام کے گھروں سے نکل آیا ہے، کسی نے ماسک تک استعمال نہیں کیا۔ ہفتہ کے روز سے اندورن شہر میں واقع تجارتی مراکز جن میں رامداس بازار، کوچی بازار، شاہین بازار اور مینا بازار کھل گئے تھے، جبکہ صدر اور یونیورسٹی روڈ کی دکانوں کو انتظامیہ نے بند کرا دیا تھا۔ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ حکومت نے صرف چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ہفتہ کے روز سے ہی اندورن شہر بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، خواتین خریداروں کے رش کے باعث ایس او پیز نظر انداز کر دیئے گئے ہیں، خود خریداروں نے ماسک تک استعمال نہیں کئے جس سے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ حکومت نے ہفتے میں چار دن بازار کھلے رکھنے اور تین دن بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، ان ایام میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار شامل ہیں، تاہم پشاور میں ہفتہ کے دن سے ہی تمام دکانیں کھول دی گئیں جسے انتظامیہ بھی بند نہیں کرا سکی۔
خبر کا کوڈ : 861965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش