QR CodeQR Code

کراچی سمیت مختلف شہروں میں کاروبار بحال

11 May 2020 13:44

کاروبار صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، تاہم دکان پر آنے والے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنا دکاندار کی ذمہ داری ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے اجازت کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں کاروبار بحال ہوگیا، کراچی کی لائٹ ہاؤس مارکیٹ کے دکانداروں نے بیشتر دکانیں صبح 8 بجے ہی کھول دیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے قوائد و ضوابط جاری ہونے کے بعد کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کاروبار صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، تاہم دکان پر آنے والے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنا دکاندار کی ذمہ داری ہوگی۔ چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ کا کہنا ہے بازار میں حکومتی ایس او پی کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا، خریداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، بغیر ماسک کے کسی خریدار کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا سے بچاؤ کیلئے سماجی دوری کو تاجر یقینی بنائیں گے، قومی مفاد میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تسلیم کیا۔


خبر کا کوڈ: 861982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861982/کراچی-سمیت-مختلف-شہروں-میں-کاروبار-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org