QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے کورونا آرڈیننس سے بجلی گیس بلز میں رعایت کی شق خارج کر دی

11 May 2020 13:50

گورنر سندھ نے آرڈیننس میں عوام کو بجلی اور گیس بل میں رعایت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ گیس و بجلی کا معاملہ وفاقی دائرہ کار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس سے بجلی اور گیس کے بلز میں رعایت کی شق خارج کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اعتراضات دور کر دیئے، گورنر سندھ نے آرڈیننس میں عوام کو بجلی اور گیس بل میں رعایت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ گیس و بجلی کا معاملہ وفاقی دائرہ کار ہے۔ گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض کے بعد سندھ حکومت نے آرڈیننس سے بجلی اور گیس کے بل میں رعایت کی شق خارج کر دی ہے، گورنر سندھ کو کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس ارسال کرنے کیلئے چیف سیکریٹری کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، جبکہ محکمہ قانون اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی سمری کی منظوری دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 861983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861983/سندھ-حکومت-نے-کورونا-آرڈیننس-سے-بجلی-گیس-بلز-میں-رعایت-کی-شق-خارج-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org