0
Monday 11 May 2020 14:55

چینی تحقیقاتی کمیشن میں وزیر اعظم کو نہیں مجھے طلب کیا جائے، اسد عمر

چینی تحقیقاتی کمیشن میں وزیر اعظم کو نہیں مجھے طلب کیا جائے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مطالبے پر چینی تحقیقاتی کمیشن میں وزیر اعظم کو نہیں مجھے طلب کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے کے کمیشن مجھے اور وزیراعظم کو چینی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے بلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارش پر کیا تھا، اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے، وزیراعظم سے نہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ کمیشن سے درخواست ہے کے مجھے ضرور بلایا جائے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم اور ای سی سی کے چیئرمین کرپٹ اور نااہل ہیں کیونکہ ای سی سی اور کابینہ کے فیصلے کے بعد چینی کی قیمتیں بڑھیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چینی بحران کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد خرم دستگیر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ پارٹی کی ہدایت پر شوگر انکوائری کمیشن میں پیش ہوئے اور کمیشن کے سامنے کوئی سیاسی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ چینی کے نام پر پاکستانی قوم پر 100 ارب روپے کا ڈاکا مارا گیا بلکہ ڈاکا جاری ہے، ای سی سی اور کابینہ کے فیصلے کے بعد چینی کی قیمتیں بڑھیں۔ شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن کو کہا کہ چینی بحران سے متعلق وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین کو بلا کر پوچھیں۔


 
خبر کا کوڈ : 861990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش