QR CodeQR Code

کورونا موجود ہے، معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاون میں نرمی کی، گورنر پنجاب

11 May 2020 15:00

لاہور کے حفیظ سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاجروں پر اعتماد کیا ہے کہ وہ ایس او پیز کو فالو کریں، کیونکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کئے بغیر کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس موجود ہے، مریضوں کی تعداد روز بڑھ رہی ہے، لیکن معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے۔ لاہور کے حفیظ سنٹر میں نجی موبائل فون کمپنی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاجروں پر اعتماد کیا ہے کہ وہ ایس او پیز کو فالو کریں، کیونکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کئے بغیر کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وبا سے بچاو کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے بتا دیا تھا کہ وبا کے علاقہ میں مت جاو اور نہ ہیں وہاں سے باہر نکلو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس حدیث پر عمل کر لیں تو کورونا سے یقیناً بچ سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے بتایا کہ کورونا وائرس میں ابھی شدت آئے گی لہذا عوام اور دکاندار دونوں احتیاط کریں۔ گورنر پنجاب نے بتایا کہ وفاقی اور پنجاب کی جانب سے ایک ارب روپے کی پی پی ای کٹس اور پانچ لاکھ راشن پیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاط سے کام لیں، بلاوجہ بازار اور رش والی جگہوں پر نہ جائیں۔


خبر کا کوڈ: 861991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861991/کورونا-موجود-ہے-معاشی-حالات-کے-پیش-نظر-لاک-ڈاون-میں-نرمی-کی-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org