1
Monday 11 May 2020 16:29

عراق، موصل میں داعش کے تیار لشکر پر فضائیہ کی بمباری، دیالہ میں 1 اور داعشی کمانڈر ہلاک

عراق، موصل میں داعش کے تیار لشکر پر فضائیہ کی بمباری، دیالہ میں 1 اور داعشی کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق موصل کے نواحی گاؤں میں عراقی فضائیہ کے کارروائی کے نتیجے میں داعش کے ایک تیار لشکر سمیت متعدد داعشی ٹھکانے اور فوجی سازوسامان تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی بریگیڈ 44 نے الحضر نامی علاقے سے ہونے والے داعشی حملے کو کامیابی کے ساتھ ناکام بناتے ہوئے موصل کے گاؤں الصکورات اور وادی الثرثار کے اندر بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز پر مشتمل داعش کے تیار لشکر کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد عراقی فضائیہ کی طرف سے ہونے والی ہوائی کارروائی میں اس لشکر کے اندر موجود تمام دہشتگردوں کے ہلاک ہو جانے کی تصدیق کر دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق عراقی جنگی طیاروں کی بمباری سے نہ صرف داعشی لشکر اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں بلکہ داعش کی فوجی گاڑیاں اور بھاری اسلحہ بھی مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف حشد الشعبی کے ایک مرکزی کمانڈر صادق الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ دیالہ میں عراقی سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران داعش کا ایک اہم مرکزی کمانڈر بھی مارا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں نشر کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 862017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش