1
Monday 11 May 2020 17:22

فلسطین، اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کا ایک کمانڈر گرفتار

فلسطین، اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کا ایک کمانڈر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے آج علی الصبح ایک کارروائی کے دوران فلسطینی مزاحمتی تحریک "آزادی فلسطین کی عوامی تحریک" (PFLF) کے ایک مرکزی کمانڈر زاہر الششتری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی آزادی کی تحریک (PLO) کے سب سے بڑے ذیلی گروہ "آزادیٔ فلسطین کی عوامی تحریک" کے مرکزی کمانڈر کے ساتھ مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طلوع آفتاب سے قبل وقوع پذیر ہونے والی اسرائیلی کارروائی کے دوران فلسطینی مزاحمتی محاذ کے کمانڈر کی گرفتاری میں اسرائیلی فوج کو دسیوں فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ زاہر الششتری فلسطینی شہر نابلس کی "فلسطینی گروپس کی رابطہ کمیٹی" میں آزادیٔ فلسطین کی عوامی تحریک کے نمائندے ہیں جو قبل ازیں بھی اسرائیلی فوج کی طرف سے دسیوں بار گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز کی گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کر رکھا ہے کہ مزید فلسطینی علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے بل کو آئندہ 2 روز میں اسرائیلی پارلیمنٹ (کینیسٹ) میں پیش کر دیا جائے گا جبکہ فلسطینی حکومت نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے اس بل کے منظو کئے جانے کی صورت میں فلسطینی حکومت اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان موجود تمام معاہدے ختم کر دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 862029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش