0
Monday 11 May 2020 17:51

چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم

چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات 2018ء میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، ارکان، افسران اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین نادرا نے عام انتخابات 2018ء کے دوران نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس پر بریفنگ دی جس میں قانونی اور تکنیکی نکات بھی شامل تھے۔ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر سخت ناگواری کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ آر ٹی ایس کیوں اور کیسے ناکام ہوا۔
خبر کا کوڈ : 862032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش