1
Monday 11 May 2020 19:01

جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کا دن امریکہ کیلئے تاابد ذلت و رسوائی کا دن باقی رہیگا، ایران

جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کا دن امریکہ کیلئے تاابد ذلت و رسوائی کا دن باقی رہیگا، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کی دوسری سالگرہ کے موقع پر امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے دیئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف اخلاقی احساس ذمہ داری سے مکمل طور پر عاری اور ایک سرکش رژیم ہی اپنے معاہدوں کو پائمال کرنے اور بین الاقوامی قوانین کو توڑنے پر فخر و مباہات کر سکتی ہے۔

سید عباس موسوی نے لکھا کہ میرے الفاظ کو یاد رکھ لیجئے! 8 مئی 2018ء (جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری) کا روز، ہمیشہ ہمیشہ امریکی حاکمیت کے لئے ذلت و رسوائی کا دن باقی رہے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے پیغام کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے پیغام کو بھی منسلک کیا جس میں کہا گیا تھا کہ 2 سال قبل ایرانی جرائم اور جوہری خطرات سے بچنے کے لئے امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے کو توڑ ڈالنے کا دلیرانہ اقدام اٹھایا تھا۔ مائیک پمپیو نے اپنے پیغام میں دعوی کیا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ خروج کے بعد امریکہ پہلے سے زیادہ پر امن ہو گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 862041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش