QR CodeQR Code

عراق میں باقیماندہ داعشی دہشتگردوں کو مسلسل بیرونی مدد پہنچ رہی ہے، سید صادق الحسینی

11 May 2020 19:31

عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے صوبہ دیالہ کے کمانڈر نے المعلومہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے خفیہ اڈوں سے برآمد ہونیوالے اسلحے پر جاری تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عراقی عوام اور سکیورٹی فورسز کیخلاف استعمال کئے جانیوالے 30 کلو وزنی بم داعش کی لیبارٹریوں میں تیار نہیں ہوئے اور یہ حقیقت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عراق کے اندر باقیماندہ داعشی دہشتگردوں کو مسلسل بیرونی مدد پہنچ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے صوبہ دیالہ کے کمانڈر سید صادق الحسینی نے المعلومہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ داعشی دہشتگردوں کو مدد پہنچانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں سے بیرونی ممالک میں تیار کردہ 30 کلو وزنی بم بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں انسانوں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لئے مختلف عوامی مقامات پر نصب کیا جاتا تھا۔

حشد الشعبی کے صوبہ دیالہ کے کمانڈر سید صادق الحسینی نے کہا کہ داعش کے خفیہ اڈوں سے برآمد ہونے والے اسلحے پر جاری تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عراقی عوام اور سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کئے جانے والے 30 کلو وزنی بم داعش کی لیبارٹریوں میں تیار نہیں ہوئے اور یہ حقیقت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عراق کے اندر باقیماندہ داعشی دہشتگردوں کو مسلسل بیرونی مدد پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو دوسرے ممالک سے ملنے والی مالی امداد تو پہلے سے ثابت شدہ ہے جبکہ اس وقت کچھ بیرونی ہاتھ اس دہشتگرد تنظیم کو عراقی عوام کے خلاف استعمال کرنے کے لئے مسلسل اسلحہ بھی فراہم کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 862042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862042/عراق-میں-باقیماندہ-داعشی-دہشتگردوں-کو-مسلسل-بیرونی-مدد-پہنچ-رہی-ہے-سید-صادق-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org