QR CodeQR Code

صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے، اب سندھ کارڈ نہیں صرف پاکستان کارڈ چلےگا، شاہ محمود قریشی

11 May 2020 20:01

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس اور دوسری طرف معاشی بحران ہے، ہمیں کورونا کے ساتھ بھوک و افلاس کا بھی مقابلہ کرنا ہے، مراد علی شاہ کی کوشش کے باوجود لاک ڈاؤن اس طرح نہیں ہو سکا جیسا ہونا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے تاہم اب سندھ کارڈ نہیں صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے جوانی پیپلز پارٹی کو دی، بھٹو اور بینظیر وفاق کی بات کرتی تھیں، پیپلز پارٹی وفاق کی خوشبو ہے مگر آج صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے تاہم اب کوئی سندھ کارڈ نہیں، صوبائی کارڈ نہیں، صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا تو اس پر بھی تنقید کرتے ہوئے ہم پر طعنہ زنی کی گئی، ایک طرف کورونا وائرس اور دوسری طرف معاشی بحران ہے، ہمیں کورونا کے ساتھ بھوک و افلاس کا بھی مقابلہ کرنا ہے، مراد علی شاہ کی کوشش کے باوجود لاک ڈاؤن اس طرح نہیں ہو سکا جیسا ہونا چاہیے تھا، اگر لاک ڈاؤن کو برقرار رکھتے تو 71 ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے۔


خبر کا کوڈ: 862047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862047/صوبائی-تعصب-کی-بو-آرہی-ہے-اب-سندھ-کارڈ-نہیں-صرف-پاکستان-چلےگا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org