QR CodeQR Code

تل ابیب کیساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنا انسانیت کیخلاف جرم ہے، فلسطینی اسقف اعظم

11 May 2020 21:07

فلسطینی دارالحکومت مقبوضہ قدس کے عیسائی اسقف اعظم عطاء اللہ حنا نے اسرائیلی جرائم کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ قائم دوسرے ممالک کے دوستانہ تعلقات فلسطینی قوم کیخلاف نسل پرستی اور ظلم و ستم پر مبنی اسکے اقدامات پر اُسے حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں۔ عطاء اللہ حنا نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین، عدالت برپا کرنے اور انسان کی آزادی و احترام پر ایمان رکھنے والے تمام آزاد عیسائی و مسلمان عرب عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے دارالحکومت مقبوضہ "قدس" شریف کے آرتھوڈوکس عیسائی اسقف اعظم عطاء اللہ حنا نے فلسطینی قوم کے خلاف جاری صیہونی ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام ممالک کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات استوار کئے جانے کو مسترد کر دیں۔ عطاء اللہ حنا نے عرب دنیا سمیت تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے معمول کے تعلقات، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہوں، کی کھل کر مخالفت کریں۔ فلسطینی اسقف اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی زبوں حال سیاست کے باوجود، مسئلۂ فلسطین اب تک عرب دنیا کا پہلا مسئلہ رہا ہے اور ہمیشہ پہلا مسئلہ باقی رہے گا۔

فلسطینی دارالحکومت مقبوضہ قدس کے عیسائی اسقف اعظم عطاء اللہ حنا نے اسرائیلی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ قائم دوسرے ممالک کے دوستانہ تعلقات فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستی اور ظلم و ستم پر مبنی اس کے اقدامات پر اُسے حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں۔ عطاء اللہ حنا نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین، عدالت برپا کرنے اور انسان کی آزادی و احترام پر ایمان رکھنے والے تمام آزاد عیسائی و مسلمان عرب عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ فلسطینی اسقف اعظم نے اسرائیل کے ساتھ استوار کئے جانے والے معمول کے تعلقات کو فلسطینی قلب کی طرف تانے گئے کسی تیر کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے پوری انسانیت سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر کے انسانیت کے خلاف انجام پانے والے گھناؤنے صیہونی جرائم کا خاتمہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 862053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862053/تل-ابیب-کیساتھ-معمول-کے-تعلقات-استوار-کرنا-انسانیت-کیخلاف-جرم-ہے-فلسطینی-اسقف-اعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org