0
Monday 11 May 2020 21:10

گلگت بلتستان میں پہلی ٹیلی ہیلتھ سروس کا افتتاح

گلگت بلتستان میں پہلی ٹیلی ہیلتھ سروس کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ صحت اور پاکستان انوویشن سمٹ فار ایجوکیشن کے اشترک سے صوبے کی پہلی ٹیلی ہیلتھ سروس کا افتتاح کر دیا۔ ٹیلی ہیلتھ سروس کی سہولت سے گلگت بلتستان کے عوام 03178883993 پر کال کر کے کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں کے علاج معالجے کیلئے ماہر ڈاکٹروں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے استور قرنطینہ سینٹر میں غیر میعاری خوارک کی فراہمی اور استور قرنطینہ سنٹرز میں ایک کمرے میں دو افراد کو رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ SOPs پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے، قرنطینہ سنٹرز میں ایک فرد کو ایک کمرے میں رکھا جائے اور ماہر غذائیت کی ہدایات کی روشنی میں قرنطینہ سنٹرز میں میعاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے ہفتہ کو صوبے کی پہلی ٹیلی ہیلتھ سروس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی ہے۔ غیر ضروری طور پر ہسپتالوں میں جانے سے اجتناب کیا جائے اور ٹیلی ہیلتھ سروس سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں آن لائن بزنس اور ٹیلی ہیلتھ سروس پر توجہ دی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں محکمہ صحت اور PISE کے اشتراک سے صوبے میں پہلی ٹیلی ہیلتھ سروس شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام مفت مستند ڈاکٹرز سے مشورے لے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش