0
Monday 11 May 2020 21:27

جی بی میں ٹیسٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، سعدیہ دانش

جی بی میں ٹیسٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی مرکزی ریلیف کمیٹی کی طرف سے آئے ہوئے طبی آلات سیکریٹری ہیلتھ جی بی کے حوالے کر دیئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ریلیف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ملک کے تمام صوبوں کو طبی آلات کی صورت میں مدد فراہم کر رہی ہے، اس سلسلے میں پارٹی کی طرف سے پہلے ضلع نگر اور سکردو کو بھی طبی آلات فراہم کیے جا چکے ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ طبی آلات میں پی پی ایز، ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک شامل تھے۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کا عمل بہت سست اور رپورٹس التوا کا شکار ہیں، لوگوں کی رپورٹس دو دو ہفتوں تک میسر نہیں ہوتیں، اس طرح کے ٹیسٹ کا کیا فائدہ جس کی تشخیص تک مریض سے دوسرے لوگوں تک بھی وائرس منتقل ہو چکا ہوتا ہے یا لوگ بغیر رپورٹس کے ہی اپنی روزمرہ زندگی میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش