0
Monday 11 May 2020 21:38

کرونا وائرس، جی بی میں 15 نئے کیسز، 16 صحت یاب

کرونا وائرس، جی بی میں 15 نئے کیسز، 16 صحت یاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 15 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وائرس کے 16 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت جی بی کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور اور ضلع گلگت کے سات سات جبکہ ضلع دیامر کا ایک مریض شامل ہے۔ جی بی میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 457 ہو گئی ہے۔ جن میں فعال کیسز کی تعداد 133 ہے۔ پیر کے روز ضلع استور کے 12 اور ضلع گلگت کے 4 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد گلگت بلتستان میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 320 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 862057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش