QR CodeQR Code

کرونا وائرس، جی بی میں 15 نئے کیسز، 16 صحت یاب

11 May 2020 21:38

محکمہ صحت جی بی کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور اور ضلع گلگت کے سات سات جبکہ ضلع دیامر کا ایک مریض شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 15 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وائرس کے 16 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت جی بی کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور اور ضلع گلگت کے سات سات جبکہ ضلع دیامر کا ایک مریض شامل ہے۔ جی بی میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 457 ہو گئی ہے۔ جن میں فعال کیسز کی تعداد 133 ہے۔ پیر کے روز ضلع استور کے 12 اور ضلع گلگت کے 4 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد گلگت بلتستان میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 320 ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 862057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862057/کرونا-وائرس-جی-بی-میں-15-نئے-کیسز-16-صحت-یاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org