0
Monday 11 May 2020 22:56

پاراچنار کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے یکم جون تک کھولنے کا مطالبہ

پاراچنار کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے یکم جون تک کھولنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے اور نجی تعلیمی اداروں کو خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ضلع کرم کے صدر مسرت حسین، نیشنل ایجوکیشن کونسل کے رہنما محمد حیات خان، سر زاہد حسین، صابر حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مالی بحران سے بچانے اور لاکھوں بچوں کے مستقبل کی خاطر یکم جون سے تعلیمی اداروں کو کھولا جائے اور ان اداروں کو حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے۔ راہنماؤں نے اعلان کیا کہ جب دیگر ادارے اور مارکیٹ کھول گئے ہیں تو تعلیمی اداروں کی مزید بندش بلاجواز ہے۔ راہنماؤں نے میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی امتحانات بلا تاخیر شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ راہنماؤں نے کہا کہ اگر تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔
خبر کا کوڈ : 862068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش