QR CodeQR Code

پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کو کھولنے کا فیصلہ

11 May 2020 23:42

آئی جی آفس نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خدمت مرکز کھولنے سے متعلق مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کل سےخدمت مراکز کھولے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کو کھولنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی آفس نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خدمت مرکز کھولنے سے متعلق مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کل سےخدمت مراکز کھولے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جاری شدہ ایس او پیز کے مطابق کام کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
 


خبر کا کوڈ: 862077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862077/پنجاب-کے-تمام-اضلاع-میں-پولیس-خدمت-مراکز-کو-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org