0
Thursday 23 Jul 2009 15:45
تھائی لینڈ:شاہ محمود کی ہیلری سے ملاقات

وزیر خارجہ قریشی کی ہلیری کلنٹن سے ملاقات کامیاب رہی،دفتر خارجہ

وزیر خارجہ قریشی کی ہلیری کلنٹن سے ملاقات کامیاب رہی،دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ پاکستان نے آج تھائی لینڈ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات کو کامیاب قرار دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکی حراست میں موجود ڈاکٹر عافیہ نے پاکستانی سفارت خانہ سے وکیل لینے کی پیشکش پر ابھی آمادگی ظاہر نہیں کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تھائی لینڈ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کو شرم الشیخ میں پاک بھارت قیادت کی ملاقاتوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،دونوں وزراء  خارجہ نے ممبئی حملوں کی تحقیقات اور متاثرین ملاکنڈ کی واپسی کے امور پر بھی بات چیت کی،ترجمان دفتر خارجہ نے بلوچستان میں مداخلت سے متعلق تفصیلات بھارت کو دینے کے سوال پر کہا کہ شرم الشیخ ملاقات پر مشترکہ بیان جاری کر دیا گیا ہے اور وہ اس پر پر مزید کچھ نہیں کہ سکتے ۔ شمالی چین میں مذہبی گروہوں کے تصادم سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور ہمیں توقع ہے کہ چین کا پاکستان کو روایتی تعاون جاری رہے گا ۔ترجمان نے کہا کہ افغان صوبہ ہلمند میں امریکی فوج کے آپریشن کے باعث پاکستان اپنی سرحد پر عسکریت پسندوں کی ممکنہ آمد روکنے کے اقدامات اور امریکہ
کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے ، ترجمان نے کہا کہ کینیا میں مغوی پاکستانی کی بحفاظت بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گوانتانامو جزیرے میں قید پاکستانیوں اور ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لئے امریکی انتظامیہ سے قریبی رابطہ جاری ہے ، ڈاکٹر عافیہ کو وکیل فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن ابھی ڈاکٹر عافیہ نے اس پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
تھائی لینڈ:شاہ محمود کی ہیلری سے ملاقات
بنکاک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے تھائی لینڈ میں جاری آسیان کے اجلاس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور سلامتی کیلئے پاکستان اور بھارت کے کردار کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقعے پر شاہ محمود قریشی نے متاثرین مالاکنڈ کی گھروں کو واپسی اور ان کی آبادکاری کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی ایک کٹھن مرحلہ ہے لیکن پاکستان بہت جلد تمام مشکلات سے نبرد آزما ہو جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 8621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش