QR CodeQR Code

یورپ کے بیشتر حصوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی

12 May 2020 10:11

فرانس میں کپڑے کی دکانیں، کتابوں کی دکانیں، ہیئر سیلون والوں نے آج سے کام شروع کر دیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ اور سینما گھر بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپ کے بیشتر حصوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی۔فرانس، سوئٹزر لینڈ اور نیدر لینڈز میں پرائمری اسکول آج سے کھول دیئے گئے۔  بیلجیئم میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ تر کاروبار آج سے کھولے جا رہے ہیں۔ فرانس میں کپڑے کی دکانیں، کتابوں کی دکانیں، ہیئر سیلون والوں نے آج سے کام شروع کر دیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ اور سینما گھر بند رہیں گے۔ سوئٹزرلینڈ میں بھی ریسٹورنٹ، کتابوں کی دکانیں اور عجائب گھروں کو کچھ پابندیوں کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسپین کے کچھ علاقوں میں 10 افراد تک جمع ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ انگلینڈ میں اس ہفتے لاک ڈاؤن کے کچھ اقدامات میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 862134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862134/یورپ-کے-بیشتر-حصوں-میں-لاک-ڈاو-ن-نرمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org