0
Tuesday 12 May 2020 12:36

لاہور، مفخر عدیل کے چالان کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

لاہور، مفخر عدیل کے چالان کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ شہبازتتلہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے چالان کا جائزہ لینے کیلئے 4 رکنی پراسیکیوشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور رائے مشتاق نے لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی جانب سے سیشن کورٹ میں سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کیخلاف جمع کروائے گئے چالان کا جائزہ لینے کیلئے 4 رکنی پراسیکیوشن کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی میں شہباز خان، وسیم ممتاز، محسن حسن بھٹی اور میاں محمد عاصم شامل ہیں۔ کمیٹی میں شامل 4 سینئر سرکاری وکلاء چالان کا جائزہ لیں گے۔

کمیٹی چالان کو منظور کرنے کے بعد سیشن جج لاہور کو ارسال کرے گی۔ پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں بتایا گیا کہ دوران تفتیش ایس ایس پی  مفخر عدیل نے اقبال جرم کر لیا۔ مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلہ کی لاش کیمیکل میں ضائع کی، شہباز تتلہ کی لاش اور کیمیکل کو جس جگہ ضائع کیا گیا وہاں سے نمونے حاصل کرکے فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ مفخر عدیل کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 862178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش