0
Tuesday 12 May 2020 13:52

مقبوضہ کشمیر، ایک ہفتے بعد 2 جی انٹرنیٹ سروس بحال

مقبوضہ کشمیر، ایک ہفتے بعد 2 جی انٹرنیٹ سروس بحال
اسلام ٹائمز۔ پلوامہ اور شوپیان اضلاع کو چھوڑ کر مقبوضہ کشمیر میں 2 جی انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے بعد بحال کی گئی۔ کشمیر بھر میں موبائیل انٹرنیٹ اور فون سروس 6 مئی سے معطل تھی کہ جب حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں قابض فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران شہید ہوئے تھے۔ بعد ازاں شوپیان اور پلوامہ اضلاع کو چھوڑ کر فون سروس بحال کی گئی تاہم انٹرنیٹ سروس لگاتار معطل تھی، جس کو گذشتہ شب بحال کیا گیا۔ محدود انٹرنیٹ سروس کی بحالی بھارتی عدالت عظمیٰ کے اُس فیصلے کے چند گھنٹے بعد عمل میں آگئی جس میں مذکورہ کورٹ نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی اور جس کو کہا گیا کہ وہ وادی کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق معاملے پر غور کرے۔ جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ سروس گذشتہ سال ماہ اگست کے اوائل سے معطل پڑی ہے جب بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کی تنسیخ عمل میں لاکر جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 862186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش