0
Tuesday 12 May 2020 13:24

کورونا پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

کورونا پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے، پالیسی بالکل واضح ہے، جو پالیسی نافذ ہے اس میں پیپلز پارٹی کا پورا اِن پُٹ ہے۔ سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم آزادکشمیر سے مشاورت ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بات وزیراعظم عمران خان غور سے سنتے ہیں۔ وزیراعظم کی غیرحاضری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ہیں، وہ صرف کورونا وائرس کی وباء پر صبح سے شام تک میٹنگ کرتے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر کی بات کو بھی وزیرِ اعظم پاکستان اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کرنا ہے اور کر رہا ہے، قومی رابطہ کمیٹی کے کم از کم 11 اجلاس کی صدارت خود وزیراعظم کر چکے ہیں، ایک زمانے میں پیپلز پارٹی میں بہت حوصلہ ہوا کرتا تھا، آج پریشان نظر آتی ہے، آپ کو ساتھ لے کر چلیں گے پریشان نہ ہوں، آپ کی تشنگی دور کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس ایک چیلنج ہے، دنیا کہہ رہی ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد دوسرا بڑا بحران کورونا ہے، امریکا اور یورپ کے اپنے ہاتھ پاؤں پھول گئے، سب کی کیفیت آپ کے سامنے ہے، ہم کورونا کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 862189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش