0
Tuesday 12 May 2020 17:18

کرونا وائرس سے 22 فیصد اموات، پشاور پاکستان کا ووہان بن گیا

کرونا وائرس سے 22 فیصد اموات، پشاور پاکستان کا ووہان بن گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت پشاور کرونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے ملک کا بدترین شہر بن گیا ہے جہاں صوبے کی 60 فیصد جبکہ ملک بھر کی 22 فیصد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ روز 12 نئی اموات کے ساتھ اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 257 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار پر اگر نظر دوڑائی جائے تو ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کا تناسب 2 فیصد سے تھوڑا اوپر ہے، لیکن اگر خیبر پختونخوا کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو صوبہ بھر میں 100 مریضوں میں سے 5 موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جبکہ پشاور کی صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے جہاں پر اموات کا تناسب 7 فیصد سے بھی اوپر ہے۔
خبر کا کوڈ : 862245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش