QR CodeQR Code

وفاقی حکومت سے تعصب کی بو آتی ہے، ترجمان سندھ حکومت

12 May 2020 18:30

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی حقائق پر بات نہیں کرتی، صرف الزامات لگاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی تعصب پر مبنی پالیسی نہیں رکھتی، لیکن وفاقی حکومت سے تعصب کی بو آتی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی حقائق پر بات نہیں کرتی، صرف الزامات لگاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، پی ٹی آئی والے آج کل محکمہ صحت سندھ کے پیچھے پڑے ہیں، کبھی ان لوگوں نے بجٹ کتاب پڑھی ہوتی تو سوال نہیں اٹھاتے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال پیپلز پارٹی دور میں آئی، سندھ کے اسپتالوں میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد ادارہ امراض قلب کیلئے 11 ارب کا بجٹ مختص کیا، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 196 افراد کا مفت لیور ٹرانسپلانٹ ہوا، سندھ کے اسپتال مہنگے ترین علاج مفت فراہم کر رہے ہیں،سندھ میں علاج کرانے والے 30 فیصد افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہر دن تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی تعصب پر مبنی پالیسی نہیں رکھتی، لیکن وفاقی حکومت سے تعصب کی بو آتی ہے، وزیراعظم خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کا دورہ کرتے ہیں، لیکن سندھ کا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 862265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862265/وفاقی-حکومت-سے-تعصب-کی-بو-آتی-ہے-ترجمان-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org