QR CodeQR Code

رانا ثناء اللّٰہ نے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

12 May 2020 19:38

نجی ٹی وی کے مطابق اپیل میں لیگی رہنماء نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے گاڑی کی سپرد داری دینے کی درخواست مسترد کی ہے، جان کو خطرہ ہے اس لیے بلٹ پروف گاڑی سپرد داری پر دینے کا حکم دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپنی درخواست میں نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے بلٹ پروف گاڑی قبضے میں لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے گاڑی کی سپرد داری دینے کی درخواست مسترد کی ہے، جان کو خطرہ ہے اس لیے بلٹ پروف گاڑی سپرد داری پر دینے کا حکم دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس اور عدالت جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 862275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862275/رانا-ثناء-الل-ہ-نے-بلٹ-پروف-گاڑی-کی-واپسی-کے-لیے-لاہور-ہائی-کورٹ-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org