QR CodeQR Code

عراق، داعشی سرگرمیوں میں اضافہ، جاری ماہ میں 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک دسیوں گرفتار

12 May 2020 20:03

عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ایک اہم کمانڈر علی الحسینی نے عراقی نیوز چینل المعلومہ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ جاری ماہ کے دوران عراق میں موجود باقیماندہ داعشی عناصر کی خفیہ سرگرمیان تیز ہو گئی ہیں جبکہ انکی زیادہ تر توجہ صوبوں دیالہ، صلاح الدین، نینوی، کرکوک اور الانبار پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش عراقی سکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی تاب نہیں رکھتی اور یہی وجہ ہے کہ اب انکی کارروائیاں 2 یا 3 افراد کے گروپس پر مشتمل ہوتی ہیں جنکے دوران وہ سکیورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنا کر فرار کر جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک اہم کمانڈر علی الحسینی نے عراقی نیوز چینل المعلومہ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں داعش کو حاصل بین الاقوامی خصوصا امریکی حمایت کے باعث عراق کے اندر داعشی سرگرمیوں کے بڑھ جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری ماہ کے دوران بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 50 سے زائد داعشی دہشتگرد ہلاک اور دسیوں گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حشد الشعبی سمیت متعدد سکیورٹی فورسز کی جانب سے عراق کے 6 صوبوں میں داعش کے خلاف کلین سویپ آپریشنز جاری ہیں جنہیں فضائیہ کی مدد بھی جاصل ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر علی الحسینی نے داعش کے خلاف جاری سکیورٹی فورسز کے آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف اہم ترین آپریشنز 2 صوبوں کرکوک اور الانبار میں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشنز انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق پہلے سے طے شدہ اہداف اور داعشی حملوں کے جواب میں انجام دیئے گئے ہیں جبکہ اس جیسے بہت سے آپریشنز صوبہ صلاح الدین اور دیالہ میں بھی انجام پائے ہیں۔ علی الحسینی کا کہنا تھا کہ جاری ماہ کے دوران عراق میں موجود باقیماندہ داعشی عناصر کی خفیہ سرگرمیان تیز ہو گئی ہیں جبکہ ان کی زیادہ تر توجہ صوبوں دیالہ، صلاح الدین، نینوی، کرکوک اور الانبار پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش عراقی سکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی تاب نہیں رکھتی اور یہی وجہ ہے کہ اب ان کی کارروائیاں 2 یا 3 افراد کے گروپس پر مشتمل ہوتی ہیں جن کے دوران وہ سکیورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنا کر فرار کر جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 862278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862278/عراق-داعشی-سرگرمیوں-میں-اضافہ-جاری-ماہ-50-سے-زائد-دہشتگرد-ہلاک-دسیوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org