0
Tuesday 12 May 2020 20:13

پنجاب اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر حکومت اور اپوزیشن کا متحد ہونا خوش آئند ہے، مجلس احرار

پنجاب اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر حکومت اور اپوزیشن کا متحد ہونا خوش آئند ہے، مجلس احرار
اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا تحفظ ختم نبوت کے مسئلہ پر ایک ہو جانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو تحریک انصاف بھی بول پڑی ہے کہ قادیانی مسئلہ پر عمران خان کو مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ق لیگ کے رہنماؤں کو حالیہ تحریک ختم نبوت اور قادیانی مسئلہ پر امت مسلمہ کے چودہ سو سالہ موروثی و اجماعی عقیدے کا تحفظ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حزب اقتدار اور اپوزیشن عقیدۃ ختم نبوت کے حوالے سے مشترکہ کردار ادا کرے اور اسلام و وطن دشمن قادیانیوں کا بھر پور تعاقب کیا جائے، کہ یہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا نسخہ کیمیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء فاونڈیشن اسلام آباد کی جانب سے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہ دینے کیخلاف جو پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی ہے وہ شکست سے ہمکنار ہوگی اور قادیانی اور قادیانی نواز عناصر اپنے مقدر کی شکست کا مزہ ضرور چکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 862279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش