0
Tuesday 12 May 2020 20:41

امریکی سفیر کا اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کے نام خط

امریکی سفیر کا اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کے نام خط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے اپنے خط میں شہباز شریف کو کہا ہے کورونا کی وجہ سے مشکل حالات سے متاثر ہونیوالے پاکستانیوں کیلئے نیک تمناؤں اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہم مشترکہ کوششوں سے کورونا کو شکست دیں گے اور اپنی خوشحالی و آزادی کا تحفظ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے نام لکھے خط میں انہوں نے شہباز شریف کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر پال جونز نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں کورونا سے نمٹنے کیلئے اشتراک عمل پر بات کی ہے، امریکا اور پاکستان کورونا کے معاشی اثرات سے نبردآزما ہونے کیلئے شراکت داری اور تیزی سے کوششیں کر رہے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان کیساتھ صحت کے شعبے میں وسیع تعاون جاری ہے اسی لئے امریکا نے پاکستانی نادار طبقات کی مدد کیلئے 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد احساس ایمرجنسی پروگرام میں دی ہے اور یہ امداد 70 ہزار خاندانوں کو خوراک اور اشیا ضروریہ کی فراہمی کیلئے فراہم کی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 862287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش