0
Tuesday 12 May 2020 22:16

ایام علیؑ، علماء، ذاکرین اور بانیان حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں، علامہ عارف واحدی

ایام علیؑ، علماء، ذاکرین اور بانیان حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی انسداد کیلئے طبی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے یوم شہادت علیؑ کے موقع پر علماء و ذاکرین، بانیان اور لائسنسداران حکومت کی جانب سے طے شدہ 20 نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ عزاداران کو چاہیئے کہ وہ پروگرامز میں مناسب تعداد میں شرکت کریں اور مساجد و امام بارگاہوں میں عبادات، مجالس اور جلوس کے انعقاد پر سماجی فاصلے کی طبّی احتیاطی تدابیر بجا لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے تدارک کیلئے عزاداران، بانیان، لائسنسداران اور انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور انتظامیہ ملت جعفریہ میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرے۔ دیگر عبادات کی طرح یوم شہادت علیؑ کے موقع پر 21 رمضان المبارک کی مجالس و جلوس کا انعقاد ممکن بنائیں، ہم چاہتے ہیں کہ مسائل باہمی تعاون سے حل ہوں۔

علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق و صوبائی حکومتوں سے بھی توقع ہے کہ بانیان اور عزاداران کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ لوگوں میں بے چینی پیدا نہ ہو۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سفارشات و تجاویز اجلاس میں حکومت کو پہنچا دیں۔ ملکی آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور عملداری، مذہبی رواداری، باہمی یکجہتی کو فروغ دینے میں ہم حسب سابق کردار ادا کرتے رہیں گے، حکومت اور انتظامیہ سے بھی توقع ہے کہ بانیان مجالس و جلوس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مولا علیؑ کی ذات گرامی تمام مسلمانان عالم کیلئے بابرکت، بافضیلت اور مشعل نور ہے۔ ہر مسلمان اپنے طریقہ اور اپنے انداز سے اس خلیفہ راشد سے استفادہ کرتا ہے۔ متفق حدیث رسول اکرم (ص) ہے کہ مولا علیؑ کا ذکر عبادت ہے اور سال میں ایک بار ماہ مبارک میں ایسی ہستی کا ذکر محافل و جلوس عزاداری ہماری روحانی تسکین اور ذریعہ نجات ہے۔
خبر کا کوڈ : 862298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش