QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار نوجوان ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹریشن کر چکے ہیں، محمود خان

13 May 2020 01:20

ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان رضاکاروں سے بے روزگار لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے علاوہ راشن کی تقسیم، ایس او پیز پر عملدرآمد اور قرنطینہ مراکز میں انتظامات کے سلسلے میں خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران کی زیر صدارت کورونا ٹائیگر فورس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری کے علاوہ صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صوبے میں ٹائیگر ریلیف فورس کے بارے میں اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کر چکے ہیں، ان رضاکاروں سے بے روزگار لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے علاوہ راشن کی تقسیم، ایس او پیز پر عملدرآمد اور قرنطینہ مراکز میں انتظامات کے سلسلے میں خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 


خبر کا کوڈ: 862308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862308/خیبر-پختونخوا-میں-ایک-لاکھ-43-ہزار-نوجوان-ٹائیگر-فورس-کیلئے-رجسٹریشن-کر-چکے-ہیں-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org