0
Tuesday 12 May 2020 22:52

سندھ حکومت شیعیان حیدر کرار (ع) کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، علی حسین نقوی

سندھ حکومت شیعیان حیدر کرار (ع) کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مجلس و جلوس عزاداری امام علی (ع) کے انعقاد میں ابہام پیدا کرنا باعث تشویش ہے، سندھ حکومت وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان کو عزاداری کی اجازت فراہم کرے، عزادار حکومتی ایس او پی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے اجتماعات منعقد کرنے کے پابند ہیں، ایسے وقت میں کہ جب ہمارا دشمن پڑوسی بھارت لائن آف کنٹرول پر ہماری قومی سلامتی کو چیلنج کررہا ہے، داخلی طور پر عزاداری کے خلاف ایسا حکومتی رویہ ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے آج تک ایام شہادت امام علی (ع) کے اجتماعات کے انعقاد کی اجازت کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، اکابرین ملت جعفریہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات کے سامنے کورونا وائرس کے پیش نظر طبی ماہرین کی ہدایات اور ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے عزائے امام علی (ع) کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی تھی جس کی توثیق صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے بھی کی تھی۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور شیعیان حیدر کرار (ع) کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، ہم محب وطن قوم ہیں، ہماری تاریخ کا گواہ ہے، ہم نے ہر مشکل وقت میں اس مادر وطن کا فرنٹ لائن پر دفاع کیا ہے، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں بھی ایم ڈبلیو ایم اور ملت جعفریہ نے بلاتفریق پاکستانیوں کی خدمت کو اپنا شعار سمجھا ہے، ایسے میں کہ جب ہمارا اذلی دشمن لائن آف کنٹرول پر جارحیت کرکے ہماری قومی سلامتی اور خودمختاری کو چیلنج کررہا ہے، داخلی طور پر بحرانی کیفیت اور حالات پیدا کرنا دانشمندی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر مرکزی جلوس یوم علی (ع) اور علاقائی مجالس و جلوس عزا کے انعقاد کی اجازت جاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 862312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش