0
Wednesday 13 May 2020 01:23

12 مئی کے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اسد اللہ بھٹو

12 مئی کے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اسد اللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 12 مئی کے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، بارہ مئی ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس میں بے گناہ لوگوں کا خون کیا گیا، قتل عام کرکے اپنی طاقت کا اظہار اور اس کا ساتھ دینے والے آج عبرت کا نشان بن چکے ہیں، یوم محشر کا حساب ابھی باقی ہے کیونکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، ان کے ہاں دیر ضرور ہے مگر اندھیر نہیں ہے۔ قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ بارہ مئی کے مظلوم انصاف کے منتظر ہے لیکن تیرہ سال گذرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے اعلانات کے علاوہ کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے، اس دوران کئی حکومتیں بدل چکی ہیں مگر  12 مئی کے مجرمین قانون کی گرفت میں نہیں لاجاسکے ہیں۔

اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم 12 مئی کے حوالے سے اپنے ہی بیانات و اعلانات کو عملی جامہ پہناکر قومی فرض ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12 مئی کا واقعہ ایک قومی سانحہ ہے لہٰذا ان قومی مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچنے تک قوم انتظار کررہی ہے، اللہ رب العالمین کی لاٹھی بے آواز ہےن ان کے ہاں دیر ضرور ہے مگر اندھیر نہیں ہےن قاتل دنیا میں تو بچ نکل سکتے ہیں مگر اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 862333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش