1
Wednesday 13 May 2020 02:14

کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، امریکہ بہانے تراشنے کے بجائے اپنا رویہ بدلے، محمد جواد ظریف

کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، امریکہ بہانے تراشنے کے بجائے اپنا رویہ بدلے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سکیورٹی و سیاستِ خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے جبکہ امریکی خود یہ ثابت کر چکے ہیں کہ ان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ان سے برآمد ہونے والا نتیجہ غیر قابل اعتماد ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تو ساری دنیا اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ امریکہ کے ساتھ کیسا بھی معاہدہ کر لیں، جب وہ چاہیں گے اُسے توڑ ڈالیں گے۔ محمد جواد ظریف نے امریکی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنی ناکامیوں پر بہانے تراشنے کے بجائے اپنا رویہ بدلے۔
خبر کا کوڈ : 862338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش