0
Wednesday 13 May 2020 09:16

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام ٹائمز۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 336 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 737 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 24 ہزار 787 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 812 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 225 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 214 ہو گئی ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 12 ہزار 610 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 218 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 21 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 267 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 158 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 27 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 759 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 6 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 457 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر میں کورونا کے اب تک 88 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اس وائرس سے یہاں بھی پہلی ہلاکت سامنے آ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 862358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش