0
Wednesday 13 May 2020 10:28

حفاظتی اقدامات پر عمل نہ ہوا تو دوبارہ لاک ڈائون ہو گاا، اسد عمر

حفاظتی اقدامات پر عمل نہ ہوا تو دوبارہ لاک ڈائون ہو گاا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو. وفاقی وزیر اسد عمر نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا تو بندشیں دوبارہ لگائی جا سکتی ہیں اگر بے احتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی، امید ہے شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے، عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں، سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹائیگر فورس کی مقامی تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی، صرف اسلام آباد میں 14000 رضاکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائگر فورس کو ضلعی انتظامیہ زمہ داریاں دے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی، رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی، نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئے، تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چینی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہو کر ای سی سی فیصلوں کے حوالے سے بیان قلمبند کرایا۔ اسد عمر نے چینی کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء سے ملاقات کی اور بیان قلمبند کرایا۔ اسدعمر نے کہا کہ میں نے خود کہا تھا کہ میں چینی کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 862361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش