0
Wednesday 13 May 2020 11:16

اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں 16 دن کی توسیع

اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں 16 دن کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں مزید 16 دن کی توسیع کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر آج تک پہلے ہی پابندی عائد تھی، تاہم اب اس میں 16 روز کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ سی اے اے کے مطابق اب یہ پابندی 29 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے مارچ کے آخری ہفتے میں اندرون ملک فضائی آپریشن پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 862373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش