QR CodeQR Code

تھانہ متنی کے علاقہ لادور پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ پسپا، جھڑپ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

20 Jul 2011 21:01

اسلام ٹائمز:شرپسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار سبحان اللہ زخمی ہو گیا۔ جبکہ دہشتگردوں کے 2ساتھی مارے گئے پولیس نے ایک دہشتگرد کی لاش قبضہ میں لے لی جبکہ دوسری لاش دہشگردوں کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے رات گئے تھانہ متنی کے علاقہ لادور پولیس چوکی پر شرپسندوں کی جانب سے کیا جانے والا حملہ پسپا کر دیا درجنوں شرپسندوں اور پولیس کے مابین ہونے والے جھڑپ کے کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی جبکہ 2دہشتگرد مارگئے۔ جوابی کاروائی کے بعد دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرگولہ، 3عدد ہینڈ گرنینڈبم، وائرلس سیٹ، اور سینکڑوں کارتوس اور چارجر برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک بجے کے قریب درجنوں شرپسندوں نے متنی کے علاقہ میں واقع لادور چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ اور اندھا دھند فائیرنگ شروع کردی۔ وائرلس کنٹرول پر دہشگردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر سی سی پی او لیاقت علی خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید وقارالدین کی نگرانی میں ایس پی رورل عبدالکلام خان، ڈی ایس پی صد رسرکل صاحبزادہ سجاد اور دیگر جوانوں پر مشتمل پولیس فورس موقع پر بھیج دی جہاں پولیس اہلکاروں نے ڈیڑھ گھنٹے تک شرپسندوں کے ساتھ جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ان کا حملہ پسپا کر دیا۔ جسکے بعد دہشتگردوں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
شرپسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار سبحان اللہ زخمی ہوگیا۔ جبکہ دہشتگرودں دہشتگردوں کے 2ساتھی مارے گئے پولیس نے ایک دہشتگرد کی لاش قبضہ میں لے لی جبکہ دوسری لاش دہشگردوں کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک عدد راکٹ لانچر گولہ، 3عدد ہینڈ گرنیڈ، 3چارجر، وائرلس سیٹ اور سینکڑوں کارتوس بھی قبضہ میں لے کر نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔


خبر کا کوڈ: 86240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86240/تھانہ-متنی-کے-علاقہ-لادور-پولیس-چوکی-پر-شرپسندوں-کا-حملہ-پسپا-جھڑپ-نتیجے-میں-دو-دہشت-گرد-ہلاک-ایک-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org