0
Wednesday 13 May 2020 13:00

اسمبلی اجلاس سے توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی، شفقت ممحمود

اسمبلی اجلاس سے توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی، شفقت ممحمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورونا وائرس پر بات کرنے کے بجائے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سیشن سے جو توقعات تھیں وہ پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسمبلی میں بیماری کو ہدف بنانے کے بجائے حکومت کو نشانہ بنایا گیا جس سے اس اجلاس سے جو توقع تھی وہ پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت ساری چیزوں کے علاوہ اللہ کا شکر بھی بجا لانا چاہیے کیونکہ بہت سی مشکلات کے باوجود ہمارے ملک میں بیماری کا پھیلاؤ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح نہیں ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسپین میں 30 ہزار اور امریکا میں 80 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں لیکن ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہیے گوکہ ایک موت بھی تکلیف دہ ہے تاہم یہاں 700 اموات ہیں یہ بھی بہت زیادہ ہے اتنا نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں نے کیا اس چیز کی پروا کی کہ لاک ڈاؤن کے اثرات عام آدمی پر کیا ہوں گے اور روزانہ مزدوری پر جانے والے، دکاندار کے حالات کی پروا کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شروع میں کہا تھا کہ بیماری کا مقابلہ کریں گے اور ہم مقابلہ کر رہے ہیں، تعلیمی ادارے، شادی ہالز ٹرانسپورٹ سب کچھ بند کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 862410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش