QR CodeQR Code

بورڈ امتحانات سے متعلق پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات تیار کر لیں

13 May 2020 13:14

سفارشات کے مطابق نہم جماعت کے طلباء کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلباء کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کرکے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔ پنجاب کی تیار کردہ تمام سفارشات کل وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت منعقد ہونیوالے بین الصوبائی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ بورڈ امتحانات سے متعلق پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات تیار کر لیں، اس سال کوئی طالبعلم بھی فیل نہیں ہوگا، رواں سال کوئی امتحان نہ لینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 میں سپلی لینے والوں کو بھی اوسط نمبرز دے کر پاس کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار کرلی گئی ہیں، جن کے مطابق سپلمنٹری، کمپوزٹ، ریپیٹ اور امپروو کرنیوالے طلباء کی 11 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، جن کی تعداد کل طلبہ کا 7 فیصد ہیں، لیکن اگر طلباء اگلے سال اپنی مرضی سے امتحان دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔

سفارشات کے مطابق نہم جماعت کے طلباء کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلباء کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کرکے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔ پنجاب کی تیار کردہ تمام سفارشات کل وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت منعقد ہونیوالے بین الصوبائی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، تاہم حتمی نوٹیفکیشن وفاق کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 862416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862416/بورڈ-امتحانات-سے-متعلق-پنجاب-حکومت-نے-اپنی-سفارشات-تیار-کر-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org