0
Wednesday 13 May 2020 13:53

عرب امارات اور اسرائیلی حکومت کا دبئی میں صیہونی سفارتخانہ کھولنے پر اتفاق

عرب امارات اور اسرائیلی حکومت کا دبئی میں صیہونی سفارتخانہ کھولنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے دبئی میں اسرائیل کا عارضی سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یونیوز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیت اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والے اتفاق کے مطابق دبئی میں غاصب صیہونی ریاست کا سفارت خانہ عارضی طور پر کھولا جائے گا۔ بعض ذرائع نے دنیا میں جاری کورونا کے بحران کے درمیان اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے قیام کی خبریں شا‏‏ئع کی ہیں، جن میں کہا کہ گیا ہے مذکورہ دونوں ممالک اسرائیل کے ساتھ تجربات اور طبی وسائل کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیکل سینٹر کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سرغنہ یوئل ہارون نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے آغاز سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے رابطہ کیا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر جاری ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران خطے کے عرب ملکوں خاص طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش